Home Cricket ہیڈ کوچ مصباح پریکٹس میچ کے دوران ‘وکٹ کیپر’ بن گئے پی...

ہیڈ کوچ مصباح پریکٹس میچ کے دوران ‘وکٹ کیپر’ بن گئے پی سی بی نے ویڈیو شیئر کر دی

پاکستان مینز ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ایک بار پھر قومی ٹیم میں محمد عامر کی واپسی پر اپنی رائے دی ہے۔ وقار یونس نے انکشاف کیا کہ وہ محمد عامر اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مابین ہونے والی ملاقات کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔

ورچوئل پریس کافرنس میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ میں اس ملاقات سے واقف نہیں تھا اور میڈیا کے ذریعے کی علم ہوا، وسیم خان پی سی بی کے سی ای او ہیں اور انہیں کسی سے بھی ملنے کا پورا حق حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عامر کے معاملے پر بہت ساری بات چیت ہوچکی ہے لیکن اگر وہ ریٹائرمنٹ واپس نہیں لینا چاہتے اور سلیکٹرز کو متاثر نہیں کرنا چاہتے تو پھر اس کے بارے میں بات کرنا مشکل ہے۔

وقار یونس نے عامر پر زور دیا کہ یہ فرنچائز کرکٹ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میری کرکٹ نہیں ہے ، یہ عامر کی کرکٹ نہیں ہے، یہ فرنچائز کرکٹ نہیں بلکہ قومی ٹیم ہے۔

واضح رہے کہ وسیم خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوسرے مرحلے سے پہلے برطانیہ میں محمد عامر کے گھر گئے تھے جہاں انہوں نے فاسٹ بائولر سے ان کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی تھی۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();