Home Cricket کشمیر پریمئر لیگ کے پہلے سیزن کے لیے ڈرافٹنگ مکمل! کون سا...

کشمیر پریمئر لیگ کے پہلے سیزن کے لیے ڈرافٹنگ مکمل! کون سا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلے گا ساری تفصیلات جانئے

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے سیزن کے لیے اسلام آباد میں ہونے والی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے پی ایل کے پہلے سیزن کے لیے پلاٹینم کیٹگری میں میرپور رائلز نے جارح مزاج بیٹسمین شرجیل خان، کوٹلی لائنز نے کامران اکمل، باغ اسٹیلینز نے شان مسعود، مظفر آباد ٹائیگرز نے سہیل تنویر کو چن لیا۔

اوورسیز واریئرز نے حیدر علی اور راولاکوٹ ہاکس نے محمد حسنین کو پک کیا۔

اوورسیز کیٹیگری میں ہرشل گبز، تلکارتنے دلشان، اویس شاہ، مونٹی پنیسار، میٹ پرائر اور فل مسٹرڈ مختلف ٹیموں میں شامل ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں مظفرآباد ٹائیگرز نے صہیب مقصود اور محمد وسیم، کوٹلی لائنز نے آصف علی اور عثمان قادر، باغ اسٹالینز نے افتخار احمد اور عمید آصف، میرپور رائلز نے خوشدل شاہ اور محمد عرفان کو منتخب کرلیا، راولاکٹ ہاکس نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں حسین طلعت اور احمد شہزاد، اوورسیز واریئرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے اعظم خان اور سہیل خان کا انتخاب کیا۔

گولڈ کیٹیگری میں میرپور رائلز نے کشمیری پلیئر سلمان ارشاد اور عماد بٹ، راولا کوٹ ہاکس نے دانش عزیز اور وقاص مقصود، مظفرآباد ٹائیگرز نے ارشد اقبال اور ذیشان اشرف، باغ اسٹالینز نے روحیل نذیر اور محمد الیاس، اوورسیز واریئرز نے موسٰی خان اور حارث سہیل، کوٹلی لائنز نے عمران خان سینیئر اور عاکف جاوید کو چنا۔

سلور کیٹیگری میں راولا کوٹ ہاکس نے ظفر گوہر، کوٹلی لائنز نے خالد عثمان، مظفرآباد ٹائیگرز نے سہیل اختر، اوورسیز واریئرز نے قاسم اکرم، باغ اسٹالینز نے محمد عمران جونیئر، میرپور رائلز نے مختار احمد کو منتخب کیا۔

کشمیر پریمیئر لیگ 6 اگست سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھلی جائے گی۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();