Home Cricket پی ایس ایل میں تباہی مچانے والے ثاقب محمود نمبر 1 بلے...

پی ایس ایل میں تباہی مچانے والے ثاقب محمود نمبر 1 بلے باز بابر اعظم کو صفر پرآؤٹ کرنے کے بعد خوشی سے نہال

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ثاقب محمود قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ لینے پر خوشی سے نہال ہیں۔

پاکستان کے خلاف میزبان ٹیم انگلینڈ کو پہلی فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر نے کہا کہ ’میری تیاری پہلے سی ہی بہترین تھی، میچ کی ٹریننگ کے لیے صرف ایک ہی دن ملا، منگل کی صبح مانچسٹر میں ہوئی اور اختتام کارڈف میں، آج کے میچ کا وہم و گمان میں بھی نہیں تھا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے جس بھی کاؤنٹی ٹیم میں کھیلا ہمیشہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اور آج بھی وہی کیا، مجھے خوشی ہوئی کہ آج کے میچ میں میرا کردار بہت اہم تھا‘۔

ثاقب محمود کا کہنا تھا کہ ’دنیا کی نمبر ون ٹیم میں آنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، اُس کے بعد ہی کسی کی جگہ لی جاسکتی ہے،  مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ موقع ملا، ریڈ بال کرکٹ کھیلنا زیادہ انجوائے کرتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ لارڈز اور ایجباسٹن کے فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں، آئندہ بھی ایسے ہی کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا تاکہ شائقین کو اچھا کرکٹ دیکھنے کو ملے’۔

ثاقب محمود نے کہا کہ ’پہلے اوور میں دو وکٹیں لیں تو یقین نہیں آرہا تھا، بابر اعظم کی وکٹ بہت اہم تھی، مجھے پہلی ہی بال پر وکٹ لینے کا موقع ملا، جو زندگی کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے کیونکہ بابر اعظم کی وکٹ جلد سے جلد لینا ضروری اور اہم تھا وہ جتنی دیر کریز پر رہتے ہمارے لیے مشکل پیدا ہوتی، ہماری خوش قسمتی تھی کہ ہم نے بابر کو جلد پویلین بھیج دیا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();