Home Cricket پہلے میچ میں جو کارکردگی رہی ٹیم اس سے کئی بہتر ہے۔۔...

پہلے میچ میں جو کارکردگی رہی ٹیم اس سے کئی بہتر ہے۔۔ شاہین آفریدی نے دوسرے میچ میں کم بیک کرنے کا ارادہ کر لیا

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کارڈف میں جو کارکردگی رہی ٹیم اس سے کئی بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے پیغام کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں ان کا کہنا ہے کہ کارڈف میں برا دن تھا لارڈز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دوسرے ون ڈے میں مداح حوصلہ بڑھانے کے لیے میدان میں آئیں گے۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ جب بھی میچ میں برا کھیلیں تو سب اکٹھے ہوکر غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں، کوچز اور اینالسٹ کی مدد سے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ ہم لارڈز میں کم بیک کریں گے اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، لارڈز کے میدان میں ہماری حالیہ کارکردگی بہتر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();

http://platform.twitter.com/widgets.js