Home Cricket پہلے بابر اور رضوان کی طویل پارٹنرشپ! پھر حفیظ اور فخر نے...

پہلے بابر اور رضوان کی طویل پارٹنرشپ! پھر حفیظ اور فخر نے آکر چھکوں کی برسات کر دی، پاکستان ٹی 20کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔

اس سے قبل انگلش کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو 150 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ اس دوران دونوں اوپننگ بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

بابراعظم 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز اور محمد رضوان 63 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ صہیب مقصود نے 7 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ فخرزمان 8 گیندوں پر 26 اور محمد حفیظ نے 10 گیندوں پر 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 2، ڈیوڈ ولے، ثاقب محمود اور لیوس کریگوری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کی جانب سے معین خان کے صاحبزادے اعظم خان ڈیبیو کررہے ہیں جب کہ صہیب مقصود کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن حیران کن طور پر عثمان قادر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();