Home Cricket پاکستانی کھلاڑیوں نے کیا غلطی کی؟ بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا کر...

پاکستانی کھلاڑیوں نے کیا غلطی کی؟ بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا کر مین آف میچ قرار پانے والے ثاقب محمود نے کمزوری بتادی

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرکے دکھ دینے والے ثاقب محمود کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں کھیلنے کے چکر میں وکٹیں گنوائیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ثاقب محمود نے کہا کہ بطور ٹیم آپ جیتنا جب کہ بطور کھلاڑی آپ اس جیت میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ جیت کیلئے سب سے ضروری ہے کہ آپ کنڈیشنز کو پڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے بڑے شاٹس لگانے کی کوشش کی لیکن ہم نے اٹیکنگ انداز میں فیلڈنگ کی، امید ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو اس جیت سے اعتماد حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ثاقب محمود نے امام الحق اور بابر اعظم کو صفر پر آؤٹ کرنے سمیت مجموعی طور پر چار وکٹیں لیں۔ انہیں شاندار باؤلنگ کے باعث میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();