Home Cricket عامر کے بارے میں بہت باتیں ہوگئیں، اگر وہ کھیلنا نہیں چاہتے...

عامر کے بارے میں بہت باتیں ہوگئیں، اگر وہ کھیلنا نہیں چاہتے تو۔۔ بڑے عرصے بعد آخر کار وقار یونس نے محمد عامر کو جواب دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کی ملاقات کا مجھے علم نہیں، عامر کے بارے میں بہت باتیں ہوگئیں، اگر وہ کھیلنا ہی نہیں چاہتے تو کیا کریں۔

وقار یونس نے ورچوئیل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وسیم خان ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ہیں وہ کسی سے بھی مل سکتے ہیں،  یہ پاکستان کی کرکٹ ہے، کسی فرنچائیز کی کرکٹ نہیں۔

انہوں نے یونس خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے دورے سے پہلے یونس خان کا جانا افسوس ناک ہے، یونس نے بورڈ سے تعلقات کے بارے میں پہلے ہی بتا دیا ہے، یونس خان بیٹسمینوں کے ساتھ اچھا کام کر رہے تھے۔

وقار یونس نے کہا کہ بارش کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کی آئیڈیل تیاری نہیں ہوئی، یہ کوئی عذر پیش نہیں کر رہا لیکن تیاری متاثر ضرور ہوئی ہے۔

قومی کھلاڑیوں اور اُن کی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے وقار یونس  نے کہا کہ حارث سہیل کے ساتھ بدقسمتی رہی ہے،  وہ مکمل فٹ آئے تھے امید ہے بہتر ہوجائیں گے، حارث فٹ اور فارم میں ہوتے ہیں اسی وجہ سے سلیکٹ بھی ہوجاتے ہیں۔

وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کے بالنگ اٹیک سے مطمئن ہوں، یو اے ای میں تمام کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بالر نہیں تو یہ بری بات نہیں،  میرے نزدیک رینکنگ نہیں پاکستان کی جیت اہم ہے،  اگر پاکستان ٹیم کی رینکنگ اوپر جارہی ہے تو یہ سب سے اچھی بات ہے۔

بالنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان پچھلی چار پانچ سیریز جیتا ہے، پچھلی دو تین سیریز میں پاکستانی بالرز نے اچھی پرفارمنس دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی بہت اچھی پرفارمنس دے رہا ہے، شاہنواز دھانی ٹیسٹ ٹیم میں ہے اور مستقبل کے پلان کا حصہ ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();