Home Cricket ” حالات کا مزہ لو اور وہ کرو جو اپنی کاؤنٹیز کیلئے...

” حالات کا مزہ لو اور وہ کرو جو اپنی کاؤنٹیز کیلئے کرتے ہو” میچ سے پہلے انگلش کپتان بین سٹوکس کا ٹیم کو دیا گیا دلچسپ پیغام سامنے آگیا

پاکستان کی تجربہ کار ٹیم کو ہرانے والی نو آموز ٹیم کے ساتھ پہلی بار کپتانی کرنے والے بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو یہی پیغام دیا تھا کہ وہ حالات کا مزہ لیں اور میچ میں وہی کرے جو وہ اپنی کاؤنٹیز کیلئے کرتے ہیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بین سٹوکس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے بہت ہی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس نے ان کی پہلی بار کی کپتانی کو آسان بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کو بالکل نو آموز کھلاڑیوں کا ایک گروپ دے دیا جاتا ہے تو آپ کو پرفارمنس کیلئے بڑی جان مارنی پڑتی ہے لیکن پہلے ون ڈے میچ میں ہماری ٹیم پر کسی بھی لمحے پریشر نہیں آیا۔ کرکٹ کا ہر میچ اتنا آسان نہیں ہوتا لیکن میں نے اپنے کھلاڑیوں کو پیغام دیا تھا کہ ہم جس صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں اس کو سر پر سوار کرنے کی بجائے اس کا مزہ لیں اور میچ میں وہی کریں جو وہ اپنی کاؤنٹیز کیلئے کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی انگلینڈ کے اہم کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہوچکے تھے۔ پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے ناتجربہ کار ٹیم میدان میں اتری جس کے پانچ کھلاڑی ایک ساتھ ون ڈیبیو کر رہے تھے لیکن اس ٹیم نے پاکستان کی تجربہ کار ٹیم کو 141 رنز پر آؤٹ بھی  کیا اور یہ میچ بھی نو وکٹوں سے جیت لیا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();