Home Cricket انگلینڈ کے بعد قومی ٹیم کو بھی زور دار جھٹکا، اہم ترین...

انگلینڈ کے بعد قومی ٹیم کو بھی زور دار جھٹکا، اہم ترین کھلاڑی پہلے ون ڈے میچ سے باہر ہو گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز آٹھ جولائی سے شروع ہونے جارہی ہے لیکن اس کی راہ میں بڑی رکاوٹ اس وقت حائل ہوئی جب انگلش ٹیم کے سات افراد کا کورونا مثبت آ گیا تاہم سیریز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہو گی لیکن اب قومی ٹیم کا اہم کھلاڑی پہلے ون ڈے سے باہر ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث سہیل انجری سے صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں ، وہ پٹھوں میں کھنچاﺅں کے باعث پریکٹس میچ بھی نہیں کھیل سکے اور ب و ہ پہلے ون ڈے میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں ۔

حارث سہیل کی کل ایم آر آئی کی جائے گی جسے سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کے میچز سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے سات افراد کا کورونا مثبت آ چکاہے جن میں تین کھلاڑی بھی شامل ہیں ، جس کے باعث انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ میچز شیڈول کے مطابق ہی ہو گیا ، آئین مورگن کی جگہ بین سٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();