Home Cricket انگلینڈ کی ٹیم پر کورونا کا وار! کن کھلاڑیوں کا ٹیسٹ کورونا...

انگلینڈ کی ٹیم پر کورونا کا وار! کن کھلاڑیوں کا ٹیسٹ کورونا مثبت آیا؟ بڑے نام سامنے آگئے

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ کو شدید جھٹکا لگ گیا۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ کوشدید جھٹکا لگ گیا۔ میزبان اسکواڈ کے تین کھلاڑیوں اور7 معاون اسٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

وائرس سے متاثرہ افراد میں ون ڈے ٹیم کے کپتان ایون مورگن بھی شامل ہیں،ان کے علاوہ مثبت ٹیسٹ والے تمام افراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے کھلاڑی بھی قرنطینہ میں رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق کورونا مثبت آنے والے کھلاڑیوں میں عادل رشید اور جونی بیرسٹو بھی شامل ہیں۔

انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود سیریزشیڈول کے مطابق ہوگی، بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ جمعرات کوکھیلا جائے گا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();