Home Cricket انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا!...

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا! بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انگلش فاسٹ بولر جمی اینڈرسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ہزار وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے 38 سالہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے کینٹ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔

جمی اینڈرسن نے کینٹ کے خلاف اننگز میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور فرسٹ کلاس میں ایک ہزار وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

فاسٹ بولر کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 617 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں جیمز اینڈرسن 900 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے پیسر اور مجموعی طور پر چھٹے بولر بن گئے تھے۔

جیمز اینڈرسن سے قبل یہ اعزاز لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم، گلین میک گرا، مرلی دھرن، شین وارن اور انیل کمبلے حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا 949 جبکہ وسیم اکرم 916 انٹرنیشنل وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں، اسپنرز مرلی دھرن ۔1347، شین وارن 1001 اور انیل کملبے 956 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();

http://platform.twitter.com/widgets.js