Home Cricket انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں! پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلا ون ڈے کل...

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں! پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ بابر اعظم کی قیادت میں گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ 10 جولائی کو لارڈز میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ برمنگھم میں 13 جولائی کو کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز 16 ، 18 اور 20 جولائی کو شیڈول ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی اس وقت ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ تیسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلش ٹیم پہلے اور قومی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();