Home Cricket امام الحق بابر اعظم اور ظہیر عباس کا بڑا ریکارڈ توڑنے کے...

امام الحق بابر اعظم اور ظہیر عباس کا بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کتنا سکور بنانا ہوگا؟ جانئے

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو کم ترین اننگز میں 2000 رنز مکمل کرنے والے پاکستانی بلے باز بننے کا موقع مل گیا۔ امام الحق کو ون ڈے کرکٹ میں 2000 رنز مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کا دوسرا تیز ترین بلے باز بننے کے لئے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 34 رنز درکار ہیں۔

25 سالہ امام الحق اب تک 43 ون ڈے میچز کی 43 اننگز میں 51.73 کی اوسط سے 1966 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 7 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں ، وہ ہاشم آملا کا ریکارڈ تو نہیں توڑ سکتے جنہوں نے 40 اننگز میں 2000 رنز مکمل کیے تھے تاہم پہلے ون ڈے میں 34 رنز سکور کرنے کی صورت میں وہ پاکستان کی جانب سے کم ترین اننگز میں 2000 رنز سکور کرنے والے بلے باز بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیں گے، اس وقت یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر ایشین بریڈمین ظہیر عباس اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے پاس ہے جنہوں نے 45،45 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز آنے کی خبر ملنے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ای سی بی کے توسط سے میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔ پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولز پر مطمئن ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز8 جولائی سے کارڈف میں شروع ہو رہی ہے۔ پی سی بی اس سلسلے میں انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منجمنٹ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہوٹل اور میچ وینیو پر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();