Home Cricket احسن نے سری لنکن بس حملے میں زخمی ہونے کے باوجود غیر...

احسن نے سری لنکن بس حملے میں زخمی ہونے کے باوجود غیر ملکی میچ ریفری کرس براڈ کی جان کیسے بچائی تھی؟ علیم ڈار نے بڑی اپیل کر دی

آئی سی سی کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر امپائر علیم ڈار نے سری لنکن بس حملے میں میچ ریفری کرس براڈ کی جان بچانے والے معروف امپائر احسن رضا کو ستارہ جرات دینے کی اپیل کردی۔ لاہور میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سابق مینجر اظہر زیدی کے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کی طرف سے علیم ڈار اور احسن رضا کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر علیم ڈار نے ساتھی امپائر احسن رضا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ احسن نے مارچ 2009ء میں سری لنکن ٹیم کی بس پر حملے میں خود شدید زخمی ہونے کے باوجود غیر ملکی میچ ریفری کرس براڈ پر لیٹ کر اس کی جان بچائی تھی تاہم اس واقعے کو 12 گزرنے کے باوجود کسی حکومت نے آج تک اس جرات و بہادری پر احسن رضا کے لیے کچھ نہیں کیا، پی اینڈ ٹی جم خانہ کلب ہم دونوں کا کلب ہے اور اس کلب کے پلیٹ فارم سے حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ احسن کو ستارہ جرات دیا جائے۔

آئی سی سی امپائر احسن رضا کا کہنا تھا کہ کیریئر میں ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو ایمانداری سے نبھا کر ملک کا نام روشن کیا اور اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ کرکٹ فائنلز سپر وائزر کرنے کا اعزاز بھی ان کو حاصل ہے۔ علیم ڈار، خالد محمود اور اظہر زیدی کی حوصلہ افزائی سے آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();